گوجرخان، مزدور یو نین نے اپنے ملاز مین کی فلاح و بہبود کے ایسے تاریخی کام کیے ہیں،چوہدری یسین

اتوار 19 نومبر 2017 20:22

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے جنر ل سیکرٹری چوہدری یسین نے کہا ہے کہ مزدور یو نین نے اپنے ملاز مین کی فلاح و بہبود کے ایسے تاریخی کام کیے ہیں جن کا شمار ہمارے مخالفین بھی نہیںکر سکتے ،ملاز مین کو پلا ٹوں کی الاٹمنٹ،سکیلوں کی اپ گر یڈیشن،عیدالائونس،بیس فیصد سپیشل الائونس سمیت فائر سٹاف کی تنخواہ ڈبل کروانے اور حافظ قران سمیت مزدور یو نین کے عظیم کارنامے ہیں،ماضی میں ٹر یڈ یو نین کی سیاست کر نے والے نام نہاد لیڈروں نے صرف محنت کشوں کے ساتھ لارے لپے لگائے اور ان کا وقت ضائع کیا انشا اللہ چار دسمبر کو ایک بار پھر چاند ستارہ اپنی پوری چمک دھمک کے ساتھ تاریخی کامیابی حاصل کر ے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بھنگالی شر یف میں مرزا سعید اختر کی رہا ئش گاہ پر منعقدہ جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیدوار بر ائے سنئیر نائب صدر مرزا سعید اختر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ چار دسمبر کو ہونے والے ریفر نڈم میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوئے جائیگا۔ مفاد پر ست ٹولے کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا چوہدری یسین مزدورں کے دل کی دھڑکن ہیں ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے تحصیل گوجرخان بھر کے سی ڈی اے ملاز مین نے چوہدری یسین گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اس موقع پر اور نگز یب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا جلسے میں پیر اقر ار شاہ، پیر سید مخدوم عباس شاہ، چیئر مین ذوالفقار،راجہ نعیم نواز،احسن محمود مرزا ،ملک جاوید،ساجد یو سف ،شفقت کیانی بھی موجود تھے۔