اٹک پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ ،منشیات ،بارود ،قمار بازی ،شراب کی بوتلیںبرآمد ، ملزمان گرفتار

اتوار 19 نومبر 2017 20:22

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) اٹک پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ ،منشیات ،بارود ،قمار بازی ،شراب کی بوتلیںبرآمد کر کے کئی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی طرف سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ضلع پولیس نے اس ماہ کے دوران اسلحے کے مقدمات میں 11پسٹل ،2کلاشنکوف ،2بندوق ،365روند بمعہ 3فالتو میگزین ،منشیات کے ٹوٹل 15مقدمات میں 11380گرام چرس ،1500گرام ہیروئن ،76بوتل شراب ،بارود 386گرام ،10عدد ڈیٹو نیٹرز بمعہ تار ،قمار بازی کے 2مقدمات جن میں 12 لاکھ 25ہزار 80روپے ،6بیٹرے 1عدد رکشہ بھی برآمد کیا ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم ضلع بھر میں جاری ہے جبکہ ڈی پی او اٹک بھی ضلع بھر کے اچانک دورے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پولیس کارکردگی میں بہتری آئی عومی حلقوں نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں شروع کروانے پر ڈی پی او اٹک کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :