وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے 2سالوں کے دوران 6کروڑ کی گرانٹ منظورکروائی ہے،یاسر خان

اتوار 19 نومبر 2017 20:22

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) چیئرمین یونین کونسل جلالیہ یاسر خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے 2سالوں کے دوران 6کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکروائی ہے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل کے عوام نے جس طرح بلدیاتی انتخابات میں مجھے کامیاب کیا تھا اب ان کی حقوق کی جنگ لڑنا میرا فرض ہے صوبائی وزیر جہانگیرخانزادہ کی طرف سے ملنا والا فنڈ 1کروڑ 80لاکھ کی گرانٹ سے یونین کونسل کے دیہاتوں میں نکاسی آب ،نالیوں وگلیوں اور سکولوں کی تعمیر کے کام جاری ہیں یونین کونسل کا کوئی دیہات پختہ سڑک سے محروم نہیںرہیگا انہوںنے کہا کہ ہمارا خاندان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی یہی جذبہ لے کر سیاست میںقدم رکھا وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے جہاں یونین کونسل میں سوئی گیس فراہم کی وہاں ہی جہانگیر خانزادہ نے دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے بھاری گرانٹ دے کر یہاں کے عوامی مسائل حل کیے انہوںنے کہا کہ ہماری مخالفت کرنیوالوں کو 2018ء کے الیکشن میں یونین کونسل جلالیہ سے عبرتناک شکست سے دو چار کرینگے ہمارے خاندان نے سکول او رہسپتال کیلئے اپنی زمینیں وقف کیں صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ سے اپیل ہے کہ وہ جلالیہ ہسپتال کی بہتری کیلئے نئے کمرے تعمیر کرے تا کہ عوام کو صحت کی سہولیات بہتر طریقے سے مل سکے یاسر خان نے کہا کہ عوامی خدمت کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کو یونین کونسل جلالیہ کیلئے بھاری گرانٹ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔