جنوری کا دن چکوال کی انتخابی تاریخ کا ریکارڈ ساز دن ہوگا، انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،میجر (ر) طاہر اقبال

اتوار 19 نومبر 2017 20:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال اور ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9جنوری کا دن چکوال کی انتخابی تاریخ کا ریکارڈ ساز دن ہوگا، انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان بہت بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔

(جاری ہے)

حلقہ پی پی20میں مسلم لیگ ن کے پارٹی کارکنوں، یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور کونسلرزکا بڑا اجتماع میجر طاہر اقبال کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ خطبہ استقبالیہ چیئرمین ملک نعیم اصغر اعوان نے پیش کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کارکنوں سے استدعا کی کہ وہ مرحوم چوہدری لیاقت علی خان کے مشن کو آگے بڑھائیں اور نو جنوری کو شیر کو کامیاب کریں۔

متعلقہ عنوان :