ایبٹ آباد میں تاریخی جلسہ ہوا ہے ، ہزارہ کے عوام نے ایک دفعہ پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ محمدنواز شریف کیساتھ ہیں،عبدالرزاق جامی

اتوار 19 نومبر 2017 20:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں میاں محمد نواز شریف کا تاریخی جلسہ ہوا ہے ، ہزارہ کے عوام نے ایک دفعہ پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ میاںنواز شریف کیساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق جامی سابق وفاقی وزیر پرویز رشید او راحمد کرمانی کے ہمراہ ایبٹ آباد ایک روز قبل پہنچے تھے اور تمام جلسے کے انتظامات کا خود جائزہ لیا تھا۔ عبدالرزاق جامی نے کہا کہ سول بالادستی کے حوالے سے فکر نواز شریف کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور خیبر سے کراچی تک عوام نے اس منشور کو قبول کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :