ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ میں جرمنی نے چین اور ارجنٹائن نے انگلینڈ کو شکست دیدی

اتوار 19 نومبر 2017 20:21

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ میں جرمنی نے چین اور ارجنٹائن نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ نیوزی لینڈ میں جاری ہے گزشتہ روز پول بی میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

میری ماورز نے دو گول سکور کئے۔ جرمنی کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ ایک اور میچ میں ارجنٹائن نے انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول ڈیلفینا مرینو نے کیا

متعلقہ عنوان :