اسلام آباد کے تفریحی مقام دامن کوہ پر ساتواں پاکسان مائونٹین فیسٹیول 25نومبر 2017ء کو شروع ہوگا

اتوار 19 نومبر 2017 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تفریحی مقام دامن کوہ پر ساتواں پاکسان مائونٹین فیسٹیول 25نومبر 2017ء کو شروع ہوگا۔ جسکا مقصد پہاڑوں اور پہاڑی مکینوں کے تحفظ کیلئے مختلف فریقین کے ساتھ ملکر مربوط کوششیں کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی ای) کے شعبہ فلم کلب کے تعاون سے 26نومبر کو مارگلہ ہلز ٹربل فائیو کی صفائی کا کام مکمل ہوگا جبکہ 5دستاویزی فلمیں اور پہاڑوں کے قدرتی وسائل اور مسکن کو درپیش چیلنجز پر بنائی گئی فلمیں 27نومبر کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے فلم کلب کے تعاون سے پی این سی اے میں دکھائی جائیں گی۔

28نومبر کو راولپنڈی آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری میں پہاڑوں کے مناظر پر مبنی طلباء و طالبات کی تیار کردہ 250سے زائد لیک ویوپارک آئی بیکس کلب ، فائونٹین کلچر شو کا اہتمام کیا جائیگا ۔پاکستان کے مختلف پہاڑوں پر مقیم 300سے زائد نوجوان ڈیلیگیٹس 9دسمبر کو پاکستان مائونٹین یوتھ پارلیمنٹ میں شرکت کرینگے