ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2017ء میں بہاولپور، اوکاڑہ، لاہور،گوجرانوالہ، اے جے کے اور پشاور نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

اتوار 19 نومبر 2017 20:21

․ بہاولپور/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام نیشنل بینک آف پاکستان، ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2017ء میں بہاولپور، اوکاڑہ، لاہور،گوجرانوالہ، اے جے کے اور پشاور نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ بہاولپور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بہاولپور نے ایبٹ آباد کو 117رنز سے ہرا دیا۔ بہاولپور کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 4وکٹ کے نقصان پر 273 سکور کیے۔

محمد راشد 99 جبکہ محمد ایاز نے 52سکور کیے۔ جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 5وکٹ کے نقصان پر 156رنز بنا سکی۔ محمد راشد کو شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ ملتان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں اوکاڑہ نے ملتان کو 9وکٹ سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 152رنز بنائے، جواب میں اوکاڑہ نے مطلوبہ ہدف 9.4اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

فصیح اللہ نے 109رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور نے کوئٹہ کو 10وکٹوں سے مات دی، کوئٹہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹ کے نقصان پر 138سکور کیے جواب میں لاہور نے مطلوبہ ہدف 7.2اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر لیا۔ کامران اختر نے 69سکور بنائے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

بہاولپور میں کھیلے گئے میچ میں گوجرانوالہ نے فیصل آباد کو 10وکٹوں سے ہرا دیا۔ فیصل آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنائے، گوجرانوالہ نے مطلوبہ ہدف 6.2اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد اکرم نے شاندار 112سکور کیے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا۔ بہاولپور میں کھیلے گئے میچ میں اے جے کے نے پی بی سی سی ینگ سٹار کو 10وکٹ سے شکست دی۔

پی بی سی سی ینگ سٹار نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 137سکور کیے ، جواب میں اے جے کے نے مطلوبہ ہدف 11.3اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد جمیل نے 110رنز کی عمدہ کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا۔ ملتان میں کھیلے گئے آخری میچ میں پشاور نے اسلام آباد کو 42رنز سے ہرا دیا، پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 198سکورکیے، جواب میں اسلام آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.5اوورز میں آئوٹ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :