ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ میں شرکت کیلئے مرد اور خواتین کی ٹیمیں(کل) ایران روانہ ہوں گی

اتوار 19 نومبر 2017 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ میں شرکت کیلئے مرد اور خواتین کی ٹیمیں(کل)منگل کو ایران روانہ ہوں گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ 22 سے 26 نومبر تک کھیلی جائیگی جس میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔مردوں کی ٹیم میں12کھلاڑی اور خواتین کی ٹیم میں14کھلاڑی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے جاری قومی کھلاڑیون کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اتوار کو اختتام پزیر ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے امید ہے قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ٹیم ابھی نئی ہے تاہم انہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کا موقع مل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :