سرمائی سپورٹس گالا کے مقابلوں کا باضابط افتتاح25 نومبر کو والی بال ٹورنامنٹ سے ہوگا

اتوار 19 نومبر 2017 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای)اور ایم سی آئی کے زیر اہتمام سرمائی سپورٹس گالا کے مقابلوں کا باضابط افتتاح25 نومبر کو والی بال ٹورنامنٹ سے ہوگا۔ سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل ثنا اللہ امان کے مطابق والی بال ٹونامنٹ میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کی12 ٹیموں کی150کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرمائی سپورٹس گال کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس (آج)پیر کوسی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل ثنا اللہ امان کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے حکام شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرمائی سپورٹس گالا 25 نومبر سی آئندہ سال فروری تک اسلام آباد کے مختلف گراونڈز میں منعقد ہوگا۔ سر مائی سپورٹس گالا میں ہاکی، ٹینس، فٹ بال، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، باسکٹ بال، سائکلنگ ، رکبی اور والی بال کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گیمز میں اسلام آباد کے کلبز اور یہاں کے سکولوں،یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان گمیز سے اسلام آباد کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ان گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلوں میں موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سرماہی سپورٹس گالا کے مقابلے آئندہ سال15فروری تک جاری رہیں گے۔