سری لنکا اور بھار ت کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے وسری اننگز میں ایک وکٹ نقصان پر 171رنز بنا لئے

اتوار 19 نومبر 2017 20:20

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) سری لنکا اور بھار ت کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ نقصان پر 171رنز بنا کر سری لنکا پر 49رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق سری لنکا اور بھارت مابین جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنے تیسرے دن کے سکور 4وکٹوں کے نقصان پر165رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 294بنا کر آئوٹ ہوگئی اور میزبان بھارت پر 122رنز کی برتری حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ67، انجیلا میتھیوز52،تھرمانی51،ڈک والا35اور سمار وکراما 23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں بھونیشور کمار اور محمد شامی نے 4،4اور امیش یادیو نی2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میںبھارت نے اپنی دوسرے اننگز میں ایک وکٹ نقصان پر 171رنز بنا کر سری لنکا پر 49رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ، بھارت کی جانب سے راہول 73اورچتیشور پوجارا 2رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ شیکر دھاون 94رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں واحد وکٹ داسن شناکا نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :