سمنگلی ائیر بیس پر جاری مشقوں کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی فلائٹ PK363کی روانگی کے اوقات میں تبد یلی کی گئی تھی ،پی آئی اے

پیشگی اطلاع ایک دن قبل تمام مسافروں کو دی گئی تھی ،ترجمان

اتوار 19 نومبر 2017 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پا کستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی کوئٹہ میں ترجمان کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ سمنگلی ائیر بیس پر جاری مشقوں کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی فلائٹ PK363کی روانگی کے اوقات میں تبد یلی کی گئی تھی جس کی پیشگی اطلاع ایک دن قبل تمام مسافروں کو دی گئی تھی ،ترجمان کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی فلائٹ کا وقت 2بج کر 20منٹ کے بجائے 2بجے کیا گیا تھا اور بورڈنگ گیٹ 1 بج کر 30منٹ پر بند ہونے تھے تاہم مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بورڈنگ 1بج کر 40منٹ تک جاری رکھی گئی ترجمان نے کہا کہ دیر سے آنے والے صرف 8مسافروں کو کوئٹہ میں چھوڑا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بتائی جانے والی تعداد اس کے بر عکس ہے جس کی پی آئی اے تردید کرتی ہے ترجمان کے مطابق پیر کو بھی مشقوں کی وجہ سے پروازوں کے اوقات کارمیں تبدیلی کی گئی ہے لہذا مسافر اس سلسلے میں محتاط رہیں۔

متعلقہ عنوان :