Live Updates

قبل از وقت انتخابات کی بات سے لگتا ہے پی ٹی آئی والوں کو ہارنے کی جلدی ہے‘ طلال چوہدری

فون کالز پر ڈرانے دھمکانے کی بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے ، اگر لوگ شکایت کررہے ہیں تو اس میں ضرورحقیقت بھی ہوگی کسی پر انگلی اٹھانے کی بجائے چاہتے ہیں ہر کوئی حد میں رہ کام کرے، پہلے بھی نواز شریف کا نہیں پاکستان کا نقصان ہوا ‘ وزیر مملکت برائے داخلہ

اتوار 19 نومبر 2017 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فون کالز پر ڈرانے دھمکانے کی بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے اور اگر لوگ شکایت کررہے ہیں تو اس میں ضرورحقیقت بھی ہوگی،کسی پر انگلی اٹھانے کی بجائے چاہتے ہیں ہر کوئی حد میں رہ کام کرے، پہلے بھی نواز شریف کا نہیں پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نئی مردم شماری سے (ن) لیگ کو نقصان ہوا ہے،اس سے (ن) لیگ کو اپنی نوسیٹیں قربان کرنا پڑی ہیں۔ لیکن ہم نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے، نئی مردم شماری سے چھوٹے صوبوں کو سیٹیں مل رہی ہیں لیکن (ن) لیگ نے چھوٹے صوبوں کو سیٹیں ملنے پر مزاحمت نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کی بات سے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو ہارنے کی جلدی ہے۔عوام کام کو ووٹ دیتے ہیں الزام کو نہیں۔پارٹی چھوڑنے کی غلطی کرنے والا عزت اور سیٹ سے جائے گا۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فون کالز پر ڈرانے دھمکانے کی بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے،اگر لوگ شکایت کررہے ہیں تو اس میں حقیقت ضرور ہوگی،کسی پر انگلی اٹھانے کی بجائے چاہتے ہر کوئی حد میں رہ کام کرے، پہلے بھی نواز شریف کا نہیں پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان غیر ذمہ دارانہ باتیں کرتے ہیں،عوام عمران خان کی بات ایک کان سے سنتے اوردوسرے سے نکال دیتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات