Live Updates

پی ٹی آئی قبل از وقت انتخابات کی بات ضرور کرتی ہے ،خلوت میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں انتخابات بروقت ہونے چاہئیں ‘ سعد رفیق

کچھ کوششیں کی جارہی ہیں اور ہمارے لوگوں سے رابطے بھی کئے جاتے ہیںلیکن اب لوگوں کو زیادہ سیاسی شعور آ گیا ہے ہمارے ساتھ جو ہوتا ہے اس کا بہت کم اظہار کرتے ہیں کیونکہ ہم ملک میں کوئی نئی لڑائی نہیں چھیڑنا چاہتے ‘ وزیر ریلویز کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 نومبر 2017 20:20

پی ٹی آئی قبل از وقت انتخابات کی بات ضرور کرتی ہے ،خلوت میں ملتے ہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کا کسی سیاسی جماعت کو نہیں بلکہ جمہوری نظام کو ہوگا، پی ٹی آئی قبل از وقت انتخابات کی بات ضرور کرتی ہے لیکن جب وہ خلوت میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں انتخابات بروقت ہونے چاہئیں،ہمارے ساتھ جو ہوتا ہے اس کا بہت کم اظہار کرتے ہیں کیونکہ ہم ملک میں کوئی نئی لڑائی نہیں چھیڑنا چاہتے ۔

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ خاصی گفتگو و شنید اور مشاورت کے بعد سیاسی جماعتیں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اتفاق کر گئی ہیں۔مردم شماری کے بعد انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیاں قانونی ضرورت ہے جسے پورا کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی والے جو قبل از وقت انتخابات کی بات کرتے ہیں اس پر انہیں خود بھی یقین نہیں ہے ۔

وہ یہ بات کرتے ضرورہیں لیکن جب وہ خلوت میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ بروقت انتخابات بہتر ہیںاور خود بھی اس بات کو سمجھتے ہیں کہ قبل از وقت انتخابات قانوناً نہیں ہو سکتے کیونکہ نئی مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں ہی نہیںہوئیںتو پھر قبل از وقت انتخابات کیا پرانی مردم شماری اور پرانی حلقہ بندیوں پر ہوں گے۔اگر وہ یہ مطالبہ کرتے رہیں گے تو عوام یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ وہ قانون اور آئین سے نا بلد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی اڑ کر کہیں نہیں جاتے ، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) چٹان کی طرح متحد ہے ۔کچھ کوششیں کی جارہی ہیں اور ہمارے لوگوں سے رابطے بھی کئے جاتے ہیںلیکن اب لوگوں کو زیادہ سیاسی شعور آ گیا ہے اور جو لوگ ماضی میں سیاسی وفاداریاں بدلتے تھے وہ بھی جان گئے ہیں اب جو سیاسی وفاداری بدلے گا اور وہ کہیں کا نہیں رہے گا۔انہوںنے اراکین کو ڈرانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈرانے والی بات ہم تک نہیں آئی اس لئے جو بات ہو گی وہ بتائیں گے اور جو بات نہیں ہو گی وہ نہیں کہیں گے۔ لیکن ہمارے ساتھ جو ہوتا ہے ہم اس سے بہت کم اس کا اظہار کرتے ہیںکیونکہ ہم ملک میں کوئی نئی لڑائی نہیں چھیڑنا چاہتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :