خداکوحاضرجان کرکہتاہوں نوازشریف کے پیچھےامریکا،بھارت برطانیہ ہیں،ہارون رشیدکادعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 نومبر 2017 20:20

خداکوحاضرجان کرکہتاہوں نوازشریف کے پیچھےامریکا،بھارت برطانیہ ہیں،ہارون ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 نومبر2017ء ) : سینئرتجزیہ کارہارون رشید نے دعویٰ کیاہے کہ میں خدا کوحاضرجان کرکہتا ہوں کہ نوازشریف کے پیچھے امریکا،بھارت اور برطانیہ کھڑے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ملک میں ریاست کی رٹ ہونی چاہیے ۔ دھرنے والوں کے پیچھے کون ہے؟ شہبازشریف دھرنے والوں کولاہورمیں ہی روک سکتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں اربوں کھربوں کی کرپشن ،منی لانڈرنگ ہورہی ہے۔ پولیس اور ادارے ،سکول ہرچیزبربادہوگئی۔ان کے سب چیزوں کی بربادی کے پیچھے بھی شہبازشریف یاوزیرداخلہ نہیں ہیں؟ ہارون رشید نے دعویٰ کیاکہ میں خداکوحاضرجان کرکہتاہوں کہ میری معلومات کے مطابق نوازشریف کے پیچھے امریکا، بھارت اور برطانیہ کھڑے ہیں۔انہوں نے سینئرتجزیہ کارسلمان غنی کے سوال پرکہاکہ شہبازشریف دھرنے والوں کولاہورمیں ہی روک سکتے تھے۔کتنے لوگ تھے ؟ اگرشہبازشریف چاہتے توروک لیتے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں