Live Updates

ْ عمران نیازی اور پرویز خٹک عوامی نیشنل پارٹی کے خاتمے کے خواب نہ دیکھیں ، امیر حیدر ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی فوجی ڈیکٹیرز اور دہشت گرد ختم نہ کرسکے موسمی سیاستدانوں کی کیا مجال کہ وہ پارٹی کو ختم کریں موجودہ صوبائی حکومت کی وجہ سے خیبرپختونخوا مالی بحران کی شکار ہے صرف صوبائی محکمہ صحت کو ادویات اور دیگر سازوسامان کیلئے دس ارب روپے درکار ہے جو صوبائی حکومت نہیں دے سکی، گرین خیبرپختونخوا کے ذریعے درختوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی اب کرپشن چھپانے کیلئے لگائے گئے ،صوبے کا خالی خزانہ بیروزگار نوجوان تباہ حال معیشت تبدیلی نہیں، عوام نام نہاد تبدیلی کو مسترد کر چکے ہیں،سابق وزیر اعلی کا شمولیتی تقریب سے خطاب

اتوار 19 نومبر 2017 20:10

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور پرویز خٹک عوامی نیشنل پارٹی کے خاتمے کے خواب نہ دیکھیں عوامی نیشنل پارٹی فوجی ڈیکٹیرز اور دہشت گرد ختم نہ کرسکے موسمی سیاستدانوں کی کیا مجال کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کو ختم کریں موجودہ صوبائی حکومت کی وجہ سے خیبرپختونخوا مالی بحران کی شکار ہے صرف صوبائی محکمہ صحت کو ادویات اور دیگر سازوسامان کیلئے دس ارب روپے درکار ہے جو دے نہیں سکتی کسی کابھی چور دروزے سے اقتدار میں آنا قبول نہیں اقتدار میں آنے کیلئے آئینی جمہوری اور سیاسی دروازہ استعمال کیاجائے اور آئینی جمہوری اور سیاسی دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کو سربہ چشم تسلیم کریں گے اداروں کی ٹکراؤ ملک کی سا لمیت کے خلاف ہے اور ایسے حالات میں اداروں کا ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اداروں کو اعتماد میں لے کر اس ملک میں جمہوری تسلسل کو آگے بڑھایا جائے صرف ایک صوبے کا نہ سوچا جائے ہمیں پنجاب کی ترقی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پنجاب کی ترقی کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور قبائلی علاقوں کی ترقی پر بھی سوچا جائے اگر ایک صوبے کی ترقی پر سوچا جائے گا تو وفاق کمزور ہوگا اور وفاق کی کمزوری پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ان خیالات انہوںنے زیارت کاکاصاحب نوشہرہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نعمان الحق کاکاخیل ایڈوکیٹ اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کااعلان کیا جلسے سے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین، پی کے 13 کے نامزد امیدوار شاہد خٹک، ضلعی صدر ملک جمعہ خان، جنرل سیکرٹری خوشحال خان نے بھی خطاب کیا جلسے میں سابق وفاقی وزیر مسعود عباس، سابق ایم پی اے پرویز احمد خان، سابق ایم پی اے خلیل عباس، سابق صوبائی وزیر اقبال حسین خٹک، سابق ایم این اے انجینئرطارق خٹک، جمال خٹک، انجینئرحامد، اعجاز حسین اور ملک آفتاب بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ جنگلہ بس کی مخالفت کرنے والے عمران خان اور پرویز خٹک نے خود پشاور میں ایشائی بینک سے اربوں روپے کا قرضہ لے کر تعمیر کررہا ہے جبکہ اقتدار میں صرف چھ ماہ رہے گئے ہیں گرین خیبرپختونخوا کے ذریعے درختوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی اب کرپشن چھپانے کیلئے لگائے گئے پودوں کا ستیاناس کردیا پاکستان کی تاریخ میں جتنی کرپشن خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت نے کی اس کی مثال نہیں ملتی قبل از وقت انتخابات جمہوریت کے تسلسل کے خلاف ہے انتخابات مقررہ وقت پرہونے چاہیے بحیثیت وزیراعلیٰ میں نے جتنے جتنے ترقیاتی منصوبے پانچ سال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں وہ کسی نے ساٹھ سالوں میں نہیں کئے جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ میرے پی کے 23 اور وہ اپنے ضلعے کا موازنہ کریں اگر پرویز خٹک کا پلڑہ مجھ پر بھاری رہا تو میں ان کی تبدیلی تسلیم کرلوں گا اور اگر میرا پلڑہ بھاری رہاتو ان کو میری باچاخانی تسلیم کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اپنے آبائی حلقہ انتخاب پی کے 13 کے علاقہ زیارت کاکاصاحب میں باچا خان کے پیروکاروں کا جزبہ ولولہ دیکھیں ان کو اندازہ ہوجائے گا کہ لوگ نام نہاد تبدیلی کو مستردکرچکے ہیں کیونکہ صوبے کا خالی خزانہ بیروزگار نوجوان تباہ حال معیشت تبدیلی نہیں اس صوبے کی بربادی ہے اور تباہ حال صوبہ ہمیں کسی صورت تسلیم نہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب نوازشریف پر الزامات لگائیں تھے تو انہوں نے نوازشریف کو بے گناہی کا ثبوت دیاتھا لیکن ایک پختون خاتون ایم این اے نے عمران خان پر جو الزامات لگائیں ہیں وہ بھی اپنی بے گناہی کا ثبوت دے دے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں معصوم لڑکی کے ساتھ جو واقعہ پیش آیاہے جن کی سرپرستی پی ٹی آئی کے وزیر امین گنڈاپور کررہے ہیں ان کی تحقیقات کیوں نہیں ہورہے ہیں اور جب ان کی اپنی ہی پارٹی کے ایم این اے نے حق کی آواز بلندکی تو اس ایم این اے کو پارٹی سے نکال دیاگیا کیا یہ انصاف ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات