باجوڑ ایجنسی،فاٹا ریفامرز پر حکومت جلد ازجلد عملدرآمد کروائے، یوسف دانش

فاٹا پیس آرگنائزیشن گذشتہ تین چار سال سے پورے پاکستان کی سطح پر صحت ، تعلیم اور طلبہ کی حقوق کے حوالے سے کام کررہی ہے، تنظیم کے اراکین کی پریس کانفرنس

اتوار 19 نومبر 2017 20:10

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) فاٹا ریفامرز پر حکومت جلد ازجلد عملدرآمد کروائے۔ حضرت یوسف دانش۔فاٹا پیس آرگنائزیشن کے اراکین نے بروز اتوار باجوڑ پریس کلب خار میں ایک پرہجوم کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا پیس آرگنائزیشن گذشتہ تین چار سال سے پورے پاکستان کی سطح پر صحت ، تعلیم اور طلبہ کی حقوق کے حوالے سے کام کررہی ہے۔

فاٹا کے معاملے پر بھی اس تنظیم نے عملی جدوجہد کی ہے۔ تنظیم کے صدر حضرت یوسف دانش نے اور دیگر نے کہا کہ قبائل کے ترقی میں سب سے بڑی روکاؤٹ ایف سی آر ہے اس کے حل کے لیے حکومت نے فاٹا ریفامرز متعارف کرائے لیکن یہ بھی قبائل کے ساتھ محض مذاق ہے کیونکہ تمام پارٹیاں اس کے خاتمے پر متفق لیکن پھر بھی مسئلہ جو کا توں۔

(جاری ہے)

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد فاٹا ریفامرز کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا میں کالجز میں اپ گریڈیشن کا بھی ہم مطالبہ کرتے ہیں۔ یہاں کے تعلیمی اداروں میں اضافے اور جو ادارے موجود ہیں ان کو تعلیمی پالیسی کے برابر لانے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں میرٹ کا شدید فقدان ہے قابل افراد میرٹ کے نہ ہونے کے وجہ سے اپنے مستقبل کے لیے فکر مند ہیں ، ایجنسی کے ترقی کے لیے ضروری ہے کہ میرٹ کو لازمی قرار دیا جائے اورتعلیمی حالت کو بہتر بنایا جائے ، باجوڑ ایجنسی میں سابقہ گورنر کے دور میں منظور کیے گئے دو کالجز کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے جو لوگ اس سلسلے میں روکاوٹ ڈال رہے ہیں ان کو منظر عام پر لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :