کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے گز شتہ ہفتہ کے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپر

مطلوب 22 ،اشتہاری مجرمان سمیت 300 جرائم پیشہ مشتبہ افراد، تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 100 افراد گرفتار

اتوار 19 نومبر 2017 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ ہفتہ کے دوران سٹی ،کینٹ ،رورل اور صدرسرکلزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے اس جاری مہم کے دوران قتل اقدا م قتل اوردیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 22 ،اشتہاری مجرمان سمیت 300 جرائم پیشہ مشتبہ افراد، جبکہ تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 100 افراد کوگرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں SPسٹی ،SPکینٹ ،SPرورل اور SPصدر سرکلز کی قیادت میںمختلف تھانہ جات کی حدودمیں اشتہاری مجرمان ، غیر رجسٹر ڈ کرایہ داران ، ،مشکوک اورجرائم پیشہ ومشتبہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹر ائیک آپریشنز کیے گئے ان میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ،بی ڈی یو ،سنیفر ڈاگ ،لیڈیز پولیس اور لوکل پولیس نے بھی حصہ لیا ،آپریشنزکے دوران سینکڑوں گھروںکی چیکینگ کی گئی جن میں قتل اقدا م قتل ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ,22 اشتہاری مجرمان تھانہ پشتخرہ کے حدود میںکامران ولد نور اکبر ساکن نودہیہ پایان ،فضل کریم ولد شمشاد سکنہ پشتخرہ ،عاطف ولد جعفر خان سکنہ سربند ،عبدالعظیم ولد محمد صالح سکنہ اچینی بالا ،میر جمال شاہ ولد آفتاب ،طاہر ولد روحان ساکنان پشتخرہ ،تھانہ ریگی کے حدود میں انعام اللہ ولد جان محمد ساکن ریگی،تھانہ خان رازق کے حدود میں سمیع اللہ ولد بحت شاہ ساکن کاکشال ،تھانہ آغہ میر جانی شاہ کے حدود میں اسد ولد جاوید ،عادل ولد جاوید ساکنان گلبہار ،اسامہ ولد گل محمد ،امتیاز ولد زیور شاہ ساکنان زرگرآباد ،تھانہ بھانہ ماڑی کے حدود میں قاضی عبدالوحید ولد قاضی نورمحمد سکنہ لنڈی ارباب ،تھانہ کوتوالی کے حدود میں فیصل الرحمن ولد فضل الرحمن سکنہ مینا بازار ،تھانہ پھندو کے حدود میں شمشاد ولد شیر دل سکنہ تنگی چارسدہ ،تھانہ پہاڑی پورہ کے حدود میں سید ولد غلام سید سکنہ صاحب گل ،تھانہ فقیرآباد کے حدود میں مقرب خان ولد موصیف خان ،عارف اللہ ولد موصیف خان ساکنان تحت بھائی مردان ،تھانہ غربی کے حدود میں زاہد خان ولد محمد صادق سکنہ گلبرک ،تھانہ حیات آباد کے حدود میں نورخان ولد میرویس پسران آدم خان سکنہ شاہ کس ،تھانہ سربند کے حدود میں رحمت اللہ ولد عبدالمجید سکنہ فیز 4 حیات آباد ،سمیت 300 جرائم پیشہ مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے مجمو عی طور پر ان کے قبضے سے 7 عدد کلاشنکوف ،1 عدد کلاکوف،74 عدد پستول 30 بور ،4 عد د رائفل 303 بور،15 عدد بندوق ، 1 عدد ہینڈ گرنیڈ ،2 عدد ڈیٹونیٹر،3 عدد پرایماکارڈ ،2 عدد فیوز بوسٹر 1296 عدد مختلف بور کے کارتوس، 16بوتل شراب،28 کلو گرام چرس برآمد، تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 100،افراد کو گرفتار کر کے گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :