سکھر ،شہزاد عاصی کو صوبائی قیادت نے ضلعی صدر منتخب کیا ہے ہم نے نہیں تاہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،میاں ممتاز ربانی ایڈووکیٹ

اتوار 19 نومبر 2017 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے رہنما میاں ممتاز ربانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہزاد عاصی کو صوبائی قیادت نے ضلعی صدر منتخب کیا ہے ہم نے نہیں تاہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور شہزاد عاصی ضلع سکھر میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط و منظم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور سینئر کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے قوم سے کیے گئے وعدے پورے کیے جس کے باعث آج ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، عوام کی محبت یہ ثابت کرتی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں، میاں ممتاز ربانی نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ضلع سکھر کے نئے صدر شہزاد عاصی و دیگر عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادار کرتے ہوئے میاں نواز شریف کے پی غام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

#