Live Updates

سکھر 2018ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت ہوگا،حاجی محمد جاوید میمن

سکھر کے تباہی کے ذمہ داران کو منہ کی کھانی پڑیگی، پی ٹی آئی انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ترقیاتی کاموں کے نام پر لوٹ کرنیوالوں کا کڑا احتساب کریگی، سینئر نائب صدر تحریک انصاف سکھر

اتوار 19 نومبر 2017 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے سینئر نائب صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ سکھر 2018ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت ہوگا۔ سکھر کے تباہی کے ذمہ داران کو منہ کی کھانی پڑیگی، پی ٹی آئی انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ترقیاتی کاموں کے نام پر لوٹ کرنیوالوں کا کڑا احتساب کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحرک انصاف میں شامل ہونیوالے عامر مغل، منور چوہان کی جانب سے دی جانیوالی ٹی پارٹی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گوہر کھوسو، وزارت سیال،زبیر کریم، شعبان میرانی،اسلام نور، شریف ڈاڈا،سید مظہر شاہ، بلال سومرو، گل حسن گوپانگ، محمد نواز منگی، و دیگربھی ان کے ہمراہ تھے، پی ٹی آئی رہنمائوں حاجی محمد جاوید میمن و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ سکھر کے منتخب نمائندوں نے سکھر کے تمام محکموں میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور سکھر کی عوام کو سبز خواب دیکھانے کے بعد تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے۔

(جاری ہے)

2018ء کا الیکشن ثابت کریگا کہ سکھر کی عوام ووٹ کے ذریعے کرپشن کے شہنشائوں کو مسترد کردینگے اور اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کر کے سکھر کو مثالی شہر بنانے میں اہم کردار ادا کرینگے، اب وقت آگیا ہے کہ عوام بیدار ہوں اور اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوکر پاکستان کو ایک مضبوط ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں نے عامر مغل، منور چوہان کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات