مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 24 نومبر کو طلب

اتوار 19 نومبر 2017 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 24 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی سفارشات سمیت 18 ویں ترمیم کی روشنی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے معاملات ایل این جی کی درآمد اور گیس سیکٹر میں اصلاحات اور پانی کے بارے میں قومی پالیسی سمیت اہم امور پر بحث کی جائے گی وزراء سے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا 34 اجلاس 24 نومبر بروز جمعہ منعقد ہوگا اجلاس میں بین الصوبائی رابطہ کمیٹی اور مشترکہ مفادات کونسل کی سب کمیٹی کی سفارشات سمیت ایل این جی کی درآمد ‘ گیس دریافت ہونے والے علاقے میں پانچ کلومیٹر ایریا تک عوام کو گیس فراہم کرنے ‘ کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا مقام ‘ گیس سیکٹر میں اصلاحات ‘ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو پن بجلی کا خالص منافع دینے کے حوالے سے کونسل کی سب کمیٹی کی سفارشات ‘ اولڈ ایچ بینفٹ اور ورکرز ویفلیئر فنڈ کی حیثیت پٹرولیم پالیسی 2012 اور قومی پانی پالیسی پر چاروں صوبوں اور وفاق کے نمائندے اپنا موقف پیش کریں گے ۔

۔