پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے سالانہ انتخابات29نومبر کو کراچی میں ہونگے، یونائیٹڈ بزنس گروپ کی جانب سے غضنفر بلور صدارت اور عارف یوسف سینئر نائب صدر کے امیدوار ہیں

اتوار 19 نومبر 2017 19:41

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے سالانہ انتخابات29نومبر کو کراچی میں ہونگے۔ ملک بھر کے چیمبرز کے دو دو نمائندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدارت اور سینئر نائب صدارت کیلئے امیدواروں نے چکوال چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ غضنفر بلور صدارت اور عارف یوسف سینئر نائب صدارت کے امیدوار ہیں۔

چکوال چیمبر آف کامرس کے سرپرست اعلیٰ ظفر بختاوری بھی امیدواروں کے ہمراہ تھے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے قاضی محمد اکبر نے کہا کہ چکوال چیمبر کو قائم ہوئے صرف پانچ سال ہوئے ہیں ، شروع سے ہی یونائیٹڈ بزنس گروپ کیساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چکوال چیمبر آف کامرس کے پاس کوئی وسائل نہیںنہ ہی اپنا دفتر ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا فیڈریشن آف چیمبرز اس بارے میں چکوال چیمبر کی مالی معاونت اور مدد کرے۔

غضنفر بلور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی کی صورت میں چکوال چیمبرز کا اپنا دفتر ہوگااور2018میں ہی اسے مکمل کیا جائے گا۔ ظفر بختاوری نے چکوال چیمبر کے دفتر کے پلاٹ کیلئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔۔ چکوال چیمبر آف کامرس کے دونوں ممبران شہزاد سعادت اور خرم کامران نے اپنے ووٹ غضنفر بلور کو دینے کا واضع اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :