ریڈیو پاکستان سکردو کے زیراہتمام ربیع الاول کی مناسبت کل پاکستان نعتیہ مقابلہ ، نعت خوانوں خوبصورت آوازوں میں نعتیں پڑھ کر سماں باھندلیا

ایک سال سے پندرہ سال کے نعت خوانوں کی کٹیگری میں اسوہ یولتر کے کاچو سہیل نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ جبکہ طالبات کی کٹیگری میں آرمی پبلک سکول کی صدیقہ حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 19 نومبر 2017 19:41

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) ریڈیو پاکستان سکردو کے زیراہتمام ربیع الاول کی مناسبت کل پاکستان نعتیہ مقابلہ ، نعت خوانوں خوبصورت آوازوں میں نعتیں پڑھ کر سماں باھندلیا ،ایک سال سے پندرہ سال کے نعت خوانوں کی کٹیگری میں اسوہ یولتر کے کاچو سہیل نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ جبکہ طالبات کی کٹیگری میں آرمی پبلک سکول کی صدیقہ حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور سولہ سال سے پچیس سال کی کٹیگری میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے طالب علم تنویر حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گنگوپی سے تعلق رکھنے والی طالبہ شمالیہ فدا علی نے لڑکیوں کی کٹگیری میں پہلی پوزیشن حاصل کی کر لی ، صوبائی لیول پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے بلتستان کے چاروں پوزیشن ہولڈر نعت خواں گلگت میں آج ہونے والے بین الصوبائی مقابلہ نعت خوانی میں حصہ لینگے ، واضح رہے کہ بلتستان ریجن سے ہر سال ملکی لیول پر یہاں کے نعت خوان گلگت بلتستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور گلگت بلتستان کا نام روشن کر لیا ، سکرد ومیں ہونے والے مقابلے میں جیوری کے فرائض نامور شاعر پروفیسر حشمت کمال الہامی ، اور مولوی رضا نے ادا کیے جبکہ ایس ایس نے مقابلے کی نظامت کی ۔

متعلقہ عنوان :