کھرمنگ کے کچھ نام نہاد سیاسی رہنماء 35سالوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، محمد کلیم

یہ سیاسی اکابرین ایک عرصے سے گلگت بلتستان کے قومی جزانے پر بوجھ بنے رہے ، عوامی مفادات کا خیال نہیں رکھا جا رہا

اتوار 19 نومبر 2017 19:41

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء)نامور سماجی و سیاسی رہنماء و ایم ڈبیلو ایم کھرمنگ کے رہنماء وزیر محمد کلیم نے کہا ہے کہ کھرمنگ کے کچھ نام نہاد سیاسی رہنماء 35سالوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ، یہ سیاسی اکابرین ایک عرصے سے گلگت بلتستان کے قومی جزانے پر بوجھ بنے رہے جزانے کے ساتھ ساتھ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے جیبوں پر بھی بوجھ بنے رہے ،وہ ایک بار پھر آج کھرمنگ کے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے چندہ جمع کر رہے ہیں ، ڈسٹرکٹ کے ہیڈ کواٹر کے تعین کے لیے کچھ عناصر عوام کو بے وقوف بنا کر چندہ جمع کر رہے ہیں جبکہ اس مفاد پرست ٹولے نے پہلے ہی لکھ کر دے رکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ کھرمنگ کا ہیڈ کواٹر کہاں بننا چاہیے یہی عناصر ایک بار پھر ہیڈ کواٹر کے نام پر کھرمنگ کو متازعہ کر کے ڈسٹرکٹ کھرمنگ کو ہی واپس کرانا چاہتے ہیں ،کیونکہ وہ اپنے ہی ذاتی مفادات کے حصول میں لگے ہوئے ہیں انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہیڈ کواٹر جہاں کہیں بھی بنایا جائے لیکن عوامی مفادات کا ہر صورت خیال رکھا جائے ،لیکن ہیڈ کواٹر کے لیے بغیر معاوضے کے زمین کسی صورت نہیں دی جائے گی جہاں بھی ہیڈ کواٹر بنایا جائے عوام کو ہیڈ کواٹر کی مد میں اُٹھائی گئی زمین کا معاوضہ ادا کیا جائے ۔