فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے باعث راستوں کی بندش کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے فرضی روٹ پلان جاری کر کے جان چھڑا لی

اتوار 19 نومبر 2017 19:41

فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے باعث راستوں کی بندش کے پیش نظر ٹریفک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) جڑواں شہروں کو ملانے والے اہم ترین فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے باعث راستوں کی بندش کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ایک فرضی روٹ پلان جاری کر کے جان چھڑا لی اور شہریوں کو خوار ہونے کیلئے چھوڑ دیا ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کام چوری اور نااہلی کے باعث وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کو ٹریفک جام جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے ، ٹریفک روٹ پلاٹ جاری کرنے کے بعد افسران سو گئے ہیں اور اہلکار شہریوں کی رہنمائی کی بجائے چالان کاٹنے میں مصروف ہیں ، ٹریفک وارڈنز متبادل راستوں پر ٹریفک جام کے تدارک کیلئے ڈیوٹی کرنے کی بجائے ان دنوں میں بھی صرف اپنا کمیشن بنانے میں لگے ہوئے ہیں ، ٹریفک وارڈن شہریوں کو رہنمائی فراہم نہیں کر رہے بلکہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی رٹ لگائے ہوئے اپنی مرضی کی روڈز پر کھڑے ہو کر چالان کی گھات میں لگے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو ہفتوں سے فیض آباد انٹر چینج پرجاری دھرنے کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹریفک مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شہریوں ٹریفک کے مسائل میں رہنمائی فراہم کرنے کی بجائے مختلف مارکیتون اور سروس روڈز پر کھڑے ہو کر صرف چالان کاٹ کر ٹریفک قوانین سکھانے پر لگے ہوئے ہیں ، شہری نام نہاد مثالی تریفک پولیس کے اس بھونڈے رویے سے انتہائی پریشانی کا شکار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :