بلڈنگ کنٹرول کے قوانین پر عملدرآمد اسلام آباد کے شہریوں کی قیمتی انسانی زندگیوں اورجائیدادوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے، شیخ انصر عزیز

مروجہ بلڈنگ کنٹرول کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کو خلاف ورزی سے روکنے کے لیے نافذ العمل قوانین کے تحت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں، میئر اسلام آباد کا اجلاس سے خطاب

اتوار 19 نومبر 2017 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) بلڈنگ کنٹرول کے قوانین پر عملدرآمد اسلام آباد کے شہریوں کی قیمتی انسانی زندگیوں اورجائیدادوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔بلڈنگ کنٹرول کے مروجہ قوانین کے اطلاق میں غفلت کی گنجائش نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کی ماہِ اکتوبرکی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس میں ادارے کے متعلقہ سینئر افسران سمیت سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن اسد محبوب کیانی بھی موجود تھے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے مزید کہا کہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن کی افادیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو شہریوں کے لیے مفید اور موئثر ثابت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے لیے ضروری ہے کہ وہ قوانین کے اطلاق اور نفاذ کے لیے سرگرمیوں کو مزید تیز کریں اورمروجہ بلڈنگ کنٹرول کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کو خلاف ورزی سے روکنے کے لیے نافذ العمل قوانین کے تحت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں۔

میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن اپنی شہری حدود کو بڑھا کر یکساں طور پر شہری اور دیہی علاقوں میں قوانین کے نفاذ کو یقینی بنائے۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے ماہ اکتوبر 2017 ؁ء کے دوران109 بلڈنگ پلانز کی منظوری،32 تکمیلی سرٹیفکیٹس کا اجراء سمیت124 این او سی اورکمرشلائزیشن کیسسزکی منظوری دی۔

اس مد میںسی ڈی اے کو 87,920,140/-روپے ریونیو موصول ہوا۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر بی سی ایس نے بتایا کہ ماہِ اکتوبر کے دوران بی سی ایس سیکشن I- نی33 بلڈنگ پلانز کی منظوری دی جبکہ14 تکمیلی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے ساتھ ساتھ45کمرشلائزیشن چارجز کی بھی منظوری دی گئی۔ اس ضمن میں بی سی ایسI- کو 71,657,795/-روپے کا ریونیو بھی وصول ہوا۔ اسی طرح بلڈنگ کنٹرول II- سیکشن نی07 تکمیلی سرٹیکفیٹ ،13بلڈنگ پلان کی منظوری اور 55 این او سی اور کمرشلائزیشن کے کیسز کی بھی منظوری دی۔

اس مد میںبلڈنگ کنٹرول سیکشن II- نے 2,590,080/-روپے بھی چارجز کی مد میں موصول کئے۔ ڈائریکٹر بی سی ایس نے اجلاس کو مزید بتایا کہ بی سی ایس سیکشن III- نے اکتوبرکے مہینے میں21تکمیلی سرٹیفیکٹ، 63بلڈنگ پلانزکی منظوری اور24 این او سی کے اجراء سے 13,672,265/-روپے ریونیو کی مد میں حاصل ہوئے۔