کوئٹہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر پشتون آباد میںسرچ آپریشن میں پولیس کے 277 اور ایف سی کے 799 اہلکار حصہ لے رہے ہیں

سیکٹر کمانڈر ایف سی بریگیڈیئر تصور ستار اور ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 نومبر 2017 19:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) فرنیٹرکور بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔سیکٹر کمانڈر ایف سی بریگیڈیئر تصور ستار اور ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے اتوار کومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں آپریشن شروع کیا جارہا ہے جس میں پولیس کے 277 اور ایف سی کے 799 اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آپریشن شروع کرنے سے پہلے علاقے کے اہم عمائدین کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے ،اس موقع پر چار میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔آپریشن میں بچوں کے لئے تحائف رکھے گئے ہیں۔آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہے ، آپریشن میں خواتین اہلکار بھی حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن میں پولیس کو ایف سی کی مدد اورتعاون حاصل ہے۔ ان کا بتانا تھا کہ کلی دیبہ میں سرچ آپریشن کے دوران مقامی لوگوں نے مزاحمت کی تھی۔ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ سارے کوئٹہ کو دیبہ جیسا تحفظ مہیا نہیں کرسکے، دہشت گردی کی کارروائیوں سے نمٹنا چیلنج ہے ،تاہم کوشش ہے کہ کوئٹہ کے سارے علاقوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :