چین کی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام سے پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے میں تعاون کی پیشکش

اتوار 19 نومبر 2017 19:40

چین کی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام سے پیدا ہونے والے بحران ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) چین نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام سے پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے میں تعاون کی پیشکش کردی۔میانمار کی فوج کو نہتے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام، خواتین کی عصمت دری اور املاک کو تباہ کرنے پر بین الاقوامی برادری کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ،ْبنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے ایچ محمود علی نے ڈھاکا میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ڑی سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے ایچ محمود علی نے بتایا کہ چین نے بنگلہ دیش کو یقین دلایا ہے کہ وہ ریاست راکھائن سے ہجرت کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کی وطن واپسی کیلئے میانمار حکومت پر دباؤ ڈالے گا۔وزیرخارجہ اے ایچ محمود علی کا کہنا تھا کہ وہ جرمنی، سویڈن، جاپان اور یورپی یونین کے سفارتکاروں کے ہمراہ سرحدی علاقے کاکس بازار کا دورہ کریں گے جہاں لاکھوں روہنگیا مسلمان مہاجرین عارضی پناہ گزین کیمپوں میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان روہنگیا مسلمانوں کے معاملے کو افہام وتفہم اور پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں، جس کیلئے چین تمام اخلاقی اور قانونی معاونت پیش کرنے کیلئے تیارہے۔واضح رہے کہ میانمارکے صوبے راکھائن میں اگست سے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف شروع ہونے والے فوجی کریک ڈاؤن کے نتیجیمیں اب تک 6 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان ہجرت کرکے بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پناہ حاصل کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :