حکومت کا اگلے ماہ سے ڈیزل کی قیمت بھی سرکاری کنٹرول سے نکالنے کا فیصلہ

اتوار 19 نومبر 2017 19:40

حکومت کا اگلے ماہ سے ڈیزل کی قیمت بھی سرکاری کنٹرول سے نکالنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)حکومت نے اگلے ماہ سے ڈیزل کی قیمت بھی سرکاری کنٹرول سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے تیل کمپنیاں اور پمپ مالکان اپنا منافع خود طے کریں گے۔وزارت توانائی کے حکام کا کہنا ہے کہ تیل کمپنیوں کو اس سلسلے میں ڈیزل ملاوٹ چیکنگ کا میکانزم بھی تیار کرنا ہوگا۔ملاوٹ کا پتہ لگانے کے لیے فیول مار کر نظام 6 ماہ میں تیار کرنا ہوگا۔