ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا،12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر2017 کو ہوگی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 نومبر 2017 19:18

ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا،12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر2017 کو ہوگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2017ء)ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، یکم ربیع الاول کل بروز سوموار ہو گی، جشن عید میلاد النبی ﷺ یکم دسمبر کو منایا جائے گا۔ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شہر قائد میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں زونل کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات موجود تھے۔موسم کا حال بتانے والوں کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی اور ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم ربیع الاول کل بروز سوموار 20 نومبر کو ہو گی۔ 12 ربیع الاول یکم دسمبر کو ہو گا۔ چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان نے کیا۔