نوشہرہ ‘ واحد محمود کے اعزاز امیں پولیس ہیڈکوارٹرز میںالوادعی تقریب کا انعقاد

اتوار 19 نومبر 2017 19:10

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) سابق ڈی پی ا و نوشہرہ کیپٹن(ر)واحد محمودکے اعزاز میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں سیاسی سماجی اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں اورپولیس اہلکاروں اور افسران شریک تھے‘واحد محمود کو دلی محبت اور دُعائوں سے الوداع کہا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نوشہرہ کے تبادلہ ہونے پر ان کے اعزاز میں پولیس ہیڈکوارٹرز نوشہرہ میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں عوامی نمائندوں ،سماجی شخصیات اور ہر مکتبہ فکر کے عوام نے بھر پور شرکت کی۔ آخر میں سابق ڈی پی ائو نوشہرہ واحد محمود کو شیلڈ ،سونیئر اور تحائف پیش کئے گئے۔اختتامی تقریب پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن وامان کے لیے اجتماعی دعابھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :