ایم ایم اے کی بحالی خوش آئند ہے، مشتاق احمد

اتوار 19 نومبر 2017 19:10

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی دنیا میں اسلام کی سربلندی کیلئے کوشاں ہے، سود کیخلاف قانون سازی اور ناظرہ کوتعلیمی سلیبس میں شامل کرکے تاریخی اقدامات کئے ہیں‘ ایم ایم اے کی بحالی خوش آئند ہے ، لیکن ان میں تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کیلئے مخلص ہونا وقت حاضر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے چوکارہ میں بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشتاق احمد خان نے کہاکہ کرک کے عوام کو2018کے انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگاتاکہ یہاں کے عوامی مسائل حل ہوسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو سپر پاوراور ایشن ٹائیگر بنائیگی‘ جماعت اسلامی کا منشور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ، گھر گھر گیس فراہمی اور امیر کی غلامی سے نجات دلانا ہے اُنہوں نے کہا کہ 2018میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر اپنے روشن مستقبل پر مہر لگائینگے ۔

متعلقہ عنوان :