پاکستان میں ربیع الاول کاچاند نظرآگیا،12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبرکوہوگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 نومبر 2017 19:08

پاکستان میں ربیع الاول کاچاند نظرآگیا،12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبرکوہوگی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 نومبر2017ء ) :پاکستان میں ربیع لااول کاچاندنظرآگیاہے،12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبرکوہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب نے شہادتوں پر ربیع الاول کے چاند نظرآنے کا اعلان کردیاہے۔ملک بھرمیں 12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبرکوہوگی۔

(جاری ہے)

بارہ ربیع الاول مسلمان انتہائی مذہبی جوش جذبے کے ساتھ نبی پاکﷺ کایوم ولادت مناتے ہیں۔ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرریلیاں اور جلسے جلوسوں کاانعقاد کیاجاتاہے جس میں سرورکائنات نبی پاک ﷺ کی تعلیمات پرخطبات دیے جاتے ہیں۔ 12ربیع الاول عید میلادالنبی کے موقع پرملک میں بھرعام تعطیل بھی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :