صوبائی حکومت نے صو بے میں پو لیس ،صحت ،تعلیم، محکمہ ما ل کو غیر سیاسی بنا دیا ہے ، محمود خان

اتوار 19 نومبر 2017 19:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء)خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکو مت نی40ہزار اسا تذہ بھرتی کئے ہیںاور مزید 20ہزار اسا تذہ بھرتی کئے جا ئیں گے تاکہ سکولوں میں اسا تذہ کی کمی کوپورا کیا جاسکے اور بچوں کو بہترین ماحول میں تعلیم دے سکی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شنگیرتان مٹہ سوات میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صو بے میں تما م ادا رو ں کو غیر سیا سی بنایا پو لیس ،صحت ،تعلیم، محکمہ ما ل میں آج عوا م کو انصا ف اور عزت دی جا تی ہے جب کہ صو بے سے رشو ت اور کر پشن کو ختم کر دیا اور قا نو ن کو امیر او ر غریب کے لئے یکساں کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے عوامی مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا ہے جس سے عوام کی معیار زندگی پر مثبت اثرپڑا ہے