ہماری فکر اور نظر وطن عزیز کو ایک باعزت خودمختار اور مستحکم ملک میں تبدیل کرنا ہے، عاطف خان

اتوار 19 نومبر 2017 19:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء)خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم و برقیات محمد عاطف خان نے کہاہے کہ ہم اخلاص کے علمبردار ہے اور ہمارا اخلاص ہی ہمیں دوسری تمام سیاسی پارٹیوں سے ممتاز کرتا ہے ہم نے اپنے ملک اور قوم کی تشکیل نو کرنی ہے ہماری عوام سے گزارش ہے کہ وہ ہماری کمزوریوں کے ساتھ ساتھ ہماری مثبت باتوں پر بھی نظر رکھیں۔

(جاری ہے)

وہ حلقہ پی کی23یونین کونسل مردان خاص میں جمنازیم،پیرانو پارک کی تزئین و آرائش کے منصوبے اور بیڈ منٹن حال کی افتتاح کے بعد پیرانو پارک مردان میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمد عاطف خان نے کہا کہ ہم معاشرے کو شرافت اور انسانیت کے بنیاد پر فروغ دینے کا ایجنڈا رکھتے ہیں‘ہماری نظر قوم بنانے پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ حکومت میں آئے ہیں ہمارے تجربے میں کمی ہوسکتی ہے لیکن ہماری نیت اور سوچ میں کمزوری نہیں ‘ہماری فکر اور نظر وطن عزیز کو ایک باعزت خودمختار اور مستحکم ملک میں تبدیل کرنا ہے ۔