پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد

اتوار 19 نومبر 2017 19:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں 155اپرکورس،272انٹر میڈیٹ کورس اور258پی اے ایس آئی کورس کے اہلکاروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔پریڈ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فصیح الدین اشرف (پی ایس پی ) کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو تھے ۔ پریڈ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں سے تجدید حلف وفاداری لیا ۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو نے پریڈ سے خطاب میں تمام پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی سٹاف ، ڈرل ِ ATSاو رلائن سٹاف کو شاباس دی جنہوں نے دن رات محنت کرکے جوانوں کو جدید تربیت سے آراستہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اضلاع میں نوکری کرنا نہایت مشکل مرحلہ ہوتا ہے ، میں امید کرتاہوں کہ اس قدیم درسگاہ سے فارغ ہو کر اپنے اپنے اضلاع میںبھی جاکر اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دینگے اور ہمیشہ پولیس کے وقار کو بلندرکھیںگے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فصیح الدین اشرف نے ڈی ایس پی ٹریننگ نصیب شاہ کو ان کی کالج ہذا میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر الوداعی شیلڈ سے نوازا ۔؂

متعلقہ عنوان :