(ن) لیگ کے اپنے لوگ ہی چوری اور ڈاکے میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں ‘فواد چوہدری
تازہ ترین : 1

(ن) لیگ کے اپنے لوگ ہی چوری اور ڈاکے میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں ‘فواد چوہدری

شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے‘ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں‘ حکومت مدت نہیں، عدت پوری کررہی ہے‘گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ(ن) لیگی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہا ہے اصل میں انکے اپنے لوگ ہی چوری اور ڈاکے میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں ‘ شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے‘ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں‘ حکومت مدت نہیں، عدت پوری کررہی ہے،وزیراعظم اپنامنشی بھی فارغ نہیں کرپارہے۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں‘ ملک کاوزیراعظم اوروزیرخزانہ کون ہی صحیح جواب پرکروڑ روپے انعام دیں گے،فواد چودھری کا کہناتھا کہ شریف خاندان کے پاس ہرسوال کاجواب سازش ہے،صرف اس سازش کانہیں بتارہے کہ 3ہزارکروڑان کے اکاونٹ میں کیسے آیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی سیاست ختم ہوچکی ہے وہ جو مر ضی کر لیں دوبار اقتدار میں نہیں آئیں گے۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 19:01:05

اپنی رائے کا اظہار کریں