پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے بھارت فنڈنگ کر تارہا ہے ‘افغا ن ایجنسی اور ’’را‘‘ ..
تازہ ترین : 1

پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے بھارت فنڈنگ کر تارہا ہے ‘افغا ن ایجنسی اور ’’را‘‘ بھی ملکرکام کر رہی ہے ‘سینیٹر رحمن ملک

امریکہ خودحقانی نیٹ ورک ختم نہیں کر سکا تو پھر ہمیں ڈومور کیوں کہتا ہے ‘مودی سن لیں پاکستان ایٹمی طاقت ہے ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائیگا ‘گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے بھارت فنڈنگ کر تارہا ہے ‘افغا ن ایجنسی اور ’’را‘‘ بھی ملکرپاکستان کے خلاف کام کر رہی ہے ‘اگر امریکہ خودحقانی نیٹ ورک ختم نہیں کر سکا تو پھر ہمیں ڈومور کیوں کہتا ہے ‘مودی کان کھل کر سن لیں پاکستان ایٹمی طاقت ہے بھارت کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ بھارت امر یکہ اور افغانستان پاکستان میں بدامنی اور سازشیں کر نے میں ملوث ہیں اور بھارت کی پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے فنڈ نگ بھی کسی سے ڈھکی چھپنی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ اسکے خلاف بھی بھارت اور دیگر ممالک کام کر رہے ہیں مگر ہم منصوبے کی حفاظت اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر نے کی بجائے ہمیں ڈومور کہتا ہے اگر امریکہ خودحقانی نیٹ ورک ختم نہیں کر سکا تو پھر ہمیں ڈومور کیوں کہتا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/11/2017 - 19:01:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں