ہم ملک میں کوئی نئی لڑائی نہیں چھیڑنا چاہتے ہیں اس لیے جو کچھ ہورہا ہے وہ ہم مکمل بھی نہیں بتاتے ‘خواجہ سعدرفیق

تحر یک انصاف والے بھی سمجھتے ہیں قبل ازوقت انتخابات ممکن نہیں اس لیے تحر یک انصاف قبل ازوقت انتخابات کی باتیں تو کرتی ہے مگر جب ہمارے ساتھ بیٹھتے ہیں بر وقت انتخابات کی حامی ہوتے ہیں ‘ ہمارے اراکین اسمبلی سے ’’رابطے ‘‘کیے جاتے ہیں‘گفتگو

اتوار 19 نومبر 2017 19:00

ہم ملک میں کوئی نئی لڑائی نہیں چھیڑنا چاہتے ہیں اس لیے جو کچھ ہورہا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی سے ’’رابطے ‘‘کیے جاتے ہیں مگر ہم ملک میں کوئی نئی لڑائی نہیں چھیڑنا چاہتے ہیں اس لیے جو کچھ ہورہا ہے وہ ہم مکمل بھی نہیں بتاتے ‘تحر یک انصاف والے بھی سمجھتے ہیں قبل ازوقت انتخابات ممکن نہیں اس لیے تحر یک انصاف قبل ازوقت انتخابات کی باتیں تو کرتی ہے مگر جب ہمارے ساتھ بیٹھتے ہیں بر وقت انتخابات کی حامی ہوتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں قانون کے مطابق 2018سے پہلے انتخابات ممکن نہیں ہوسکتے ہیں ‘نئی حلقہ بندیوں سے کسی جماعت یا حکومت نہیں جمہوریت اور ملک کو ضرور فائدہ ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر تحر یک انصاف قبل ازوقت انتخابات کی باتیں کرتی رہے گی تواس سے قوم کو پتہ چلا جائیگا کہ وہ آئین وقانون سے ناواقف ہے ملک میں قبل ازوقت نہیں بلکہ اپنے مقر رہ وقت ہر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوا ل کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے ہمارے اراکین اسمبلی سے ’’رابطے ‘‘کیے جاتے ہیں مگر بھی کسی کو ڈرانے کی اطلاع نہیں جو بات ہوگی ہم صرف وہ بات ہی کر یں موجودہ حالات میں اگر کوئی رکن اسمبلی پارٹی کو چھوڑ کرجائیں گے تو وہ کہیں کا نہیں رہارہیگا اب لوگ میں شعور آچکا ہے انکو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :