برطانیہ کی اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں محتاط رہنے کی ہدایت

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 نومبر 2017 18:55

برطانیہ کی اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں محتاط رہنے کی ہدایت
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19نومبر ۔2017ء) برطانیہ نے متحدہ عرب امارات میں مقیم اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ٹوئٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے سعودی عرب پر یمن کی جانب سے میزائل حملے کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)



متحدہ عرب امارات حکومت نے اس نوٹس کی تصدیق نہیں کی۔دوسری جانب غیر ملکی صحافی نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ برطانوی حکومت کو خدشہ ہے کہ سعودی عرب کے بعد یمنی میزائلوں کا نشانہ متحدہ عرب امارات بھی بن سکتا ہے۔