نوشہرو فیروز ، روڈ سیفٹی کے عالمی دن کے پر پڈعیدن میں سیمینار کا انعقاد

اتوار 19 نومبر 2017 18:51

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) روڈ سیفٹی کے عالمی دن کے حوالے سے موٹروے پولیس بیٹ 29 کنڈیارو کی جانب سے پڈعیدن شھر میں حادثات میں زخمی و جاں بحق ہونے والے افراد کا عالمی دن منایا گیا.آئی جی ڈاکٹر کلیم امام DIG شاہد حیات اور SSP غلام سرور بھیو کی ھدایت پر ڈی ایس پی علی عابد رضوان اور ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو نے آج پڈعیدن شہر میں حادثات میں زخمی و جاں بحق ہونے والے افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار کرایا جس میں شہر ک معروف شخصیات,ٹرانسپورٹر,اساتذہ,شاگرد,وکلا,شہریوں,دکاندار,مختلف فقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر ڈی ایس پی علی عابد رضوان اور ایڈمن آفیسر عبدالرشید سہتو نے شرکا کو بتایا کہ دنیا میں گذشتہ دس سال میں تقریبا دس لاکھ سے زائد حادثات اور روزانہ تقریبا سے زائد حادثات ہوتے ہیں جس سے لاکھوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ہم سب کا فرض ہے کہ ان کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں.انہوں نے بتایا کہ روڈ پر چلنے کے لئے قوانین بنائے گئے ہیں جن پر عمل کرنے سے حادثات میں کمی ہو سکتی ہے روڈ پر چلنے سے قبل ضروری اقدامات کئے جائیں کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے نہ دیا جائے ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے اصولوں کے بارے میں پتہ ہونا چاہیے کمزور ٹائر اور فالٹ والی گاڑیوں کو روڈ پر نہ لایا جائی. غلط اوور ٹیک,اوور سپیڈ, اوور لوڈنگ,ڈرایونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال اور غلط ڈرائیونگ حادثے کا سبب بنتی ہیں.دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ اور موٹر سائیکلسٹ ہیلمٹ استعمال کریں.سیمینار میں شرکت کرنے والے تمام افراد نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو بڑا سراہا اور یقین دلایا کہ وہ روڈ استعمال کرتے وقت قانون پر عملدرآمد کریں گی.موٹروے پولیس کے افسران نیمزید بتایا کہ روڈ پر کسی ایمرجنسی کی صورت میں ۱۳ پر کال کریں گے گھنٹے موٹروے پولیس کے افسران مدد کے لئے روڈ پر موجود ہیں.اور آخر میں اب تک جو لوگ حادثات میں جاں بحق ہو گئے ہیں ان کے لئے دعا کی گئی�

(جاری ہے)