اسلامیان پاکستان عقیدہء ختم نبوت کے تحفظ کیلئے یک زبان ومتحد ہیں،صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

اتوار 19 نومبر 2017 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) جامعہ علویہ غوثیہ ہجرت کالونی میں منعقدہ یوم مجددگولڑوی ؒ اور جلسہء دستارفضیلت سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹرابوالخیرمحمدزبیر،استاذالعلماء مفتی محمد رفیق الحسنی، مفتی ابراہیم قادری، مفتی غلام دستگیر افغانی،معروف اسکالرڈاکٹرحبیب الرحمان، پیر فاروق انورشاہ کاظمی،میزبان صاحبزادہ صہیب معینی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خیبر سے کراچی تک تمام اسلامیان پاکستان عقیدہء ختم نبوت کے تحفظ کے لئے یک زبان ومتحد ہیں،حکمران ہٹ دھرمی چھوڑیں اور دھرنے والوں کے مطالبات تسلیم کریں۔

انہوں نے کہاکہ ختم نبوت حلف نامے میں چھیڑچھاڑکے ذمہ داران کو بچانے کے لئے چاہے جتنازورلگالے امت مسلمہ پیچھے نہیں ہٹے گی۔

(جاری ہے)

ختم نبوت کے غداراللہ کے غضب کاسامناکرنے کے لئے تیار ہوجائیں ۔ قادیانیت موجودہ دورکا بدترین فتنہ ہے، مجددگولڑوی پیر سیدنامہر علی شاہ ؒ نے اس وقت جھوٹے مدعی ء نبوت مرزاقادیانی کو للکاراجب تمام مکاتب فکر کے علماء خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے اور جب کذاب مرزاقادیانی نے مسلمانوں کو چیلنج کیاتو تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ نے پیر مہر علی شاہؒ کو متفقہ قائد بنایااور انہوں نے مرزاکو اس اندازمیں للکاراکہ اس کو اپنے ہی چیلنج سے دستبردارہوناپڑااور سامناکرنے کی جرأت بھی نہ کرسکا۔

انہوں نے کہاکہ اکابرین اہلسنّت نے عقیدہء ختم نبوت کے تحفظ کے لئے بیش بہاخدمات سرانجام دی ہیں، 1974ء کی اسمبلی میں اس فتنے کا قلع قمع کرنے کے قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانیؒ نے قراردادپیش کی جس پر پوری اسمبلی نے اتفاق کیااور طویل بحث ومباحثے کے بعد آئینی طورپر منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قراردلواکر دم لیا۔مقررین نے کہاکہ منکرین ختم نبوت ﷺ کسی رعایت کے مستحق نہیںاسلامی اشعار اور دین میں فتنہ گری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میںلائی جائے حکومت کی گود میں بیٹھ کر عقیدہ ختم نبوت کے قوانین میں ڈاکہ زنی کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں اب وہ مفاد پرست اپنے جرم کو چھپانے کیلئے ختم نبوت قوانین کی بحالی پر کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں قوم ان بہروپیوں کو پہچان چکی ہے جواپنے مفادات کے حصول کی خاطر عقیدہ ختم نبوت قوانین کی تبدیلی پر خاموش تماشائی بنے رہے۔

انہوںنے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو پورے ملک کے عاشقان رسول حکومت کی اینٹ سے انیٹ بجا دیں گے علامہ خادم حسین رضوی کے مطالبات قوم کی امنگوں کے ترجمان ہیں،ملک بھرکے علماء ومشائخ ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ختم نبوت قوانین سے چھیڑ چھاڑ کرکے 22کروڑ عوام کی آنکھوں میںدھول جھونکنے والے چالبازوں کو بے نقاب کیاجائے، راجہ ظفر الحق کی قیادت میں ہونے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ختم نبوت اور عظمت مصطفی ﷺ کے قوانین سے کھیلنے کی جرأت نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ کلیدی عہدوں بالخصوص تعلیمی اداروں میں تعینات قادیانیوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے ،ملک بھر میں قادیانی تنظیموں کو دئیے جانے والے اسکولز واپس لئے جائیں۔جلسے میں مفتی غلام جیلانی اشرفی،مولاناقاری عبدالقیوم محمودنقشبندی،مفتی رفیع الرحمان نورانی، علامہ اسحاق خلیلی،قاری ادریس قاضی،مولاناوقاص احمد، مولاناسیف اللہ سمیت علماء ومشائخ اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :