Live Updates

نواز شریف بھگوڑا سیاستدان ہے بہت جلد جیل یاترا کریں گے، نواب خان وسان

عمران خان وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں مگر ان کے نصیبوں میں وزیر اعظم بننا نہیں لکھا کرپشن کیخلاف واویلا کرنیوالے عمران خان نے خود کرپٹ لوگوں کو اپنے ساتھ بٹھایا ہوا ہے ،رکن قومی اسمبلی

اتوار 19 نومبر 2017 18:51

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف بھگوڑا سیاستدان ہے بہت جلد جیل یاترا کریں گے، عمران خان وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں مگر ان کے نصیبوں میں وزیر اعظم بننا نہیں لکھا کرپشن کے خلاف واویلا کرنے والے عمران خان نے خود کرپٹ لوگوں کو اپنے ساتھ بٹھایا ہوا ہے ، کے پی کے کی حکومت سے جہانگیر ترین کے جہاز چل رہے ہیں عمران خان اور نواز شریف دونوں بھائی ہیں آمریت کی پیداوار آج ہمیں سیاست سکھا رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے خاطر قربانیاں دے کر جمہوریت کو پروان چڑھایا پورے ملک میں الیکشن کا موسم شروع ہو چکا ہے اور پورے ملک میں قلندر کی دھمال لگے گی پوری ملک کی نظریں بلاول بھٹو زرداری کی طرف ہیں 2018ع پاکستان پیپلز پارٹی پارٹی کا سال ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیں کائونسل جھنڈو مشائخ کے گائوں قادر داد شیخ میں عنایت علی شیخ کی جانب اور فیض آباد میں الگ الگ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ممتاز بھٹو کی عاد ت بن چکی ہے کہ وہ ھر سال کسی نہ کسی پارٹی میں اپنی پارٹی ضم کر لیگے ہیں کیوں کہ وہ کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن میں برساتی مینڈک آتے ہیں مگر برسات ختم ہوتے ہی یہ مینڈک بھاگ جاتے ہیں پیپلز پارٹی کے خلاف پہلے بھی کتنے ہی اتحاد بنے مگر پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکے کیونکہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے اور ایوانوں میں عوام کے مسائل اجاگر کرتی ہے جلسہ عام سے یوسی چیئرمیں فدا حسین جامڑو، طارق عزیز گاھو، ڈاکٹر منظور بگٹی،س رئیس نثار علی چانڈیو، عنایت علی شیخ، چوہدری یعقوب علی کھوکھر، صاحب خان شیخ وہ دیگر نے خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات