پیپلزپارٹی نے سندھ خصوصاً کراچی کے عوام کو لاوارث چھوڑدیا ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن

18کے عام انتخابات میں صوبے کے عوام پیپلزپارٹی سے ووٹ کے ذریعہ انتقام لیں گے،نورخان اخونزادہ اگر موجودہ صورت حال برقرار رہی تو عوام کے ہاتھ سندھ کے حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوں گے،عبدالحمید بٹ

اتوار 19 نومبر 2017 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری نورخان اخونزادہ اور میڈیا کوآرڈی نیٹرعبدالحمیدبٹ نے کہا ہے کہپاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ خصوصاً کراچی کے عوام کو لاوارث چھوڑدیا ہے ۔سندھ اور کراچی کی دعویداروں جماعت کوعوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔2018کے عام انتخابات میں صوبے کے عوام پیپلزپارٹی سے ووٹ کے ذریعہ انتقام لیں گے۔

اتوارکو جاری مشترکہ بیان مسلم لیگی رہنمائوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی نااہلی نے روشنیوں کے شہر کراچی کو تاریکیوں کا شہر بنادیا ہے ۔شہر میں بجلی،ٹرانسپورٹ،صفائی اور پینے کے پانی سمیت تمام بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ۔اگر موجودہ صورت حال برقرار رہی تو عوام کے ہاتھ سندھ کے حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ماضی میں وہ شہر ہوا کرتاتھا جس کی سڑکیں دھلا کرتی تھیں ۔

سرکلر ریلوے سے لے کر ٹرام تک شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں حاصل تھیں لیکن جب سے پیپلزپارٹی نے سندھ کا اقتدار سنبھالا ہے کراچی کی تنزلی کا سفر شروع ہوگیا ۔آج صورت حال یہ ہے کہ شہریوں کو نہ تو صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت ۔عوام بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے کرنے پر مجبور ہیں ۔وفاقی حکومت نے کراچی کے شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے میٹرو بس منصوبے کا آغاز کیا ہے جو 2018میں تکمیل پاجائے گا ۔

اربوںروپے کا کراچی پیکج بھی شہریوں کے لیے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت تو شہر کے لیے اپنا کردارادا کررہی ہے لیکن جن کو صوبے کے عوام نے ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجا ان کے درمیان نورا کشتی کا سلسلہ جاری ہے ۔پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں اور کراچی کے شہری گندا پانی پینے پر مجبور ہیں ۔شہر کے تقریباً ہر علاقے میں کچرے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔جو قیادت ایک شہر کا کچرا صاف نہ کرسکے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پہلے سندھ کو کھنڈر بنایا اور اب کراچی کو تاریکیوں کا شہر بنادیا ہے ۔2018کے عام انتخابات میں صوبے کے عوام پیپلزپارٹی سے ووٹ کے ذریعہ انتقام لیں گے۔

متعلقہ عنوان :