جی سی یو میںاولڈ بمقابلہ نوجوان راوئینز مباحثہ کا انعقاد (کل )ہوگا

اتوار 19 نومبر 2017 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیںکل بروز منگل صبح 11بجے اولڈ راوئینز یونین کے زیرِ اہتمام’’ اولڈ بمقابلہ نوجوان راوئینز‘‘ مباحثہ کا انعقادکیا جا رہا ہے ،مباحثہ کا موضوع ’’پرانی نسل نے قوم کو ناکام کر دیا‘‘ہے ،جبکہ اولڈ راوئینز کی ٹیم اس تحریک کی مخالفت کرے گی۔

(جاری ہے)

اولڈ راوئینز یونین کے آنریری سیکرٹری پروفیسرڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ اولڈ راوئینز کی ٹیم میں نامور سکالر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ بھی شامل ہونگی جبکہ اولڈ راوئینز یونین کے تمام ممبرز کو مباحثہ میں شرکت کے لیئے مدوع کیا گیا ہے۔