مودی ایک زہریلا ناگ ہے ،ہمیں ایک موقف اختیار کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیناچاہیے ‘ حافظ محمد ادریس

اتوار 19 نومبر 2017 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ پاکستان کا ازلی دشمن سال بھر میں تیرہ سو سے زائد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر چکاہے ، مودی ایک زہریلا ناگ ہے جس کے زہر اور شر سے بھارت کے اندر بھی مسلمان محفوظ نہیں ، ایسے حالات میں ملک کے تما م حکومتی اداروں اور سیاسی ، دینی ، سماجی اور علمی تنظیموں کو اس ایشو پر ایک موقف اختیار کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیناچاہیے ۔

منصورہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اندرونی خلفشار اور ایک دوسرے کے گریبان پھاڑتے رہے تو ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان بھگتنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر عدالتوں کو سب کا بے لاگ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ محاسبہ کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

عدالتوں کے نظام میں مداخلت یا توہین مہذب معاشروں کا چلن نہیں ہوتا ۔

عدلیہ کو بھی اپنے فیصلوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ دستور پاکستان اور ملکی قانون کے مطابق فیصلے صادر کررہی ہیں ۔ کسی سے ڈکٹیشن لینے کا تاثر کسی فیصلے کے اندر نظر نہیں آناچاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی اسلامی فوج کا تصور بہت مبارک ہوسکتاہے اگر یہ سارے عالم اسلام اور پوری امت کے دفاع کے لیے ہولیکن اگر یہ امریکی خوشنودی اور دشمن کی سازش کہ پھوٹ ڈالو اور وسائل لوٹو کے ایجنڈے پر چل نکلا تو انتہائی تباہ کن ہوگا ۔ فیصلے ہوشمندی ، دانش اور جرأت و ایمان کے ساتھ کرنا ہوںگے ورنہ ناقابل تلافی نقصان کا شدید خطرہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :