ہند و مذہب کے شادانی دربار کی تقریبات میں حصہ لینے کیلئے ہندو یاتریوں کا وفد واہگہ بارڈ ر کے راستے پاکستان پہنچ گیا

اتوار 19 نومبر 2017 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) ہند و مذہب کے شادانی دربار کی تقریبات میں حصہ لینے کے لیے 104ہندو یاتریوں کا وفد یودشٹر لال کی قیادت میں واہگہ بارڈ ر کے راستے پاکستان پہنچ گیا ،جہاں پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائز طارق خان وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی سمیت دیگر بورڈ افسران و مقامی ہندو رہنمائوں نے یاتریوں کا بھر پور استقبال کیا ۔

اس موقع پر موجود میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے بتایا کہ ہندو یاتری 10روز ہ دورہ پر پاکستان آئے ہیں انکی مرکزی تقریب 25نومبر کو سکھر میں منعقد ہو گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا مقصد پاک بھارت دوستانہ تعلقات میں اضافہ اور کشیدگی میں کمی لانا ہے ۔

(جاری ہے)

اور پیار محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے ،اور یہی دونوں کی عوامی رائے ہے ،یاتریوں کو اپنے مندروں کی تعمیر و ترقی میں بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا ،یاتریوں کے پارٹی لیڈر یودشٹر لال نے کہا کہ ہم پیار محبت امن بھائی چارے کا پیغام لیے کر آئے ہیں ،ہمارے وفد میں 10صوبوں کی نمائندگی ہے ۔

پاکستان ہمارے مذہبی رہنمائوں کی دھرتی ہے ،اور ہمیں پاکستان اور یہاں رہنے والوں سے بہت پیار ہے ،یہاں آ کر بہت اچھا لگتا ہے پاکستان کی مہمان نوازی کی دنیا میں دوسری کوئی مثال نہیں ۔امیت جیون ،ادھ لال ،پورشدرن کیٹاریہ ،مہیشن کٹاریہ ،سمیت دیگر یاتریوں نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا یاتری آج بذیعہ ٹرین سکھر روانہ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :