خیبرپختونخوا اور فاٹا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز ہوگا

اتوار 19 نومبر 2017 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) خیبرپختونخوا اور فاٹا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز ہوگا جس میں ستاسٹھ لاکھ سے زائد پچوں کی ویسکی نیشن کا ہدف رکھاگیاہے۔خیبر پختونخوا میں تین روزہ مہم کے دوران ستاون لاکھ سے زئاد بچوں کو انسدد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جس کے لیے اٹھارہ ہزار چار سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ سیکورٹی کے لئے صوبہ بھر میں بتیس ہزار پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔فاٹا میں تین روزہ مہم کے دوران دس لاکھ لاکھ چالیس ہزارسے زائدبچوں کی ویسکی نیشن کی جائے گی۔ جس کے لیے چار ہزارسیزائدٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مہم کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :