دہشت گردی کاخاتمہ کے بغیربلوچستان کی ترقی وخوشحالی ممکن نہیں، میر سرفراز بگٹی

دہشتگردوں نے نہتے پاکستانی اورسیکیورٹی اداروں کونشانہ بناکرہماری ایمانی غیرت کوچیلنج کیاہے ،پی پی ایل حکام سے بات چیت کی ،مطالبات کوجلدتسلیم کیاجائیگااوررٹائراورفوت شدہ ملازمین کے ورثاء کی تعیناتی بہت جلدہوگی ،صوبائی وزیر داخلہ

اتوار 19 نومبر 2017 18:50

سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)دہشت گردی کاخاتمہ کے بغیربلوچستان کی ترقی وخوشحالی ممکن نہیں دہشتگردوں نے نہتے پاکستانی اورسیکیورٹی اداروں کونشانہ بناکرہماری ایمانی غیرت کوچیلنج کیاہے اب آنے والوں نسلوں کومحفوظ بنانے اورپاکستان کی مستقبل کوروشن کرنے کیلئے دہشتگردوں کی نسل کشی کے علاوہ کوئی اورراستہ نہیں بہت جلددہشتگردوں سے پاکستان کوپاک کرلینگے ان خیالات کااظہارصوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے آج اتوارکوپاکستان ہائوس میں مختلف قبائلی عمائدین اوروفودسے ملاقات کی دوران کی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف بہت ساری کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں جبکہ ماضی میں بلوچستان کے کافی علاقے نوگوایریاتھے اب صوبہ بھرمیں کوئی نوگوایریانہیں ہے اوربچے دہشتگردوں کوانکے بلوں سے نکال کرخاتمہ کرلینگے علاوہ ازیں انہوں نے قبائلی عمائدین اورآئے ہوئے علاقائی مختلف وفودکے مسائل بھی سنے اورحل کرنے کے فوری متعلقہ آفیسران کوسختی سے پابندکیاکہ عوامی مسائل کے حل میں پس پیش قابل قبول نہیں عوامی مسائل انکے دہلیزپرفوری حل کیئے جائیں اور پی پی ایل رٹائراورفوت شدہ ملازمین کے ورثاء کی بہرتیوں اوردیگرایگریمنٹ اورمطالبات کے حوالہ سے صوبائی وزیرداخلہ نے کہاکہ میں نے پی پی ایل حکام سے بات چیت کی انکے مطالبات کوجلدتسلیم کیاجائے گااوررٹائراورفوت شدہ ملازمین کے ورثاء کی تعیناتی بہت جلدہوگی انہوں نے ضلع بھرمیں گیس کی پریشرکی کمی پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام کوسختی سے گیس کامسئلہ فوری حل کرنے کے احکامات دیئے۔