لاڑکانہ پولیس کی ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ

اشتہاریوں اور روپوشوں سمیت 10 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی

اتوار 19 نومبر 2017 18:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے اشتہاریوں اور روپوشوں سمیت 10 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی جبکہ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اللہ آباد پولیس نے دوران چیکنگ اشتہاری ملزم حبیب جتوئی کو، ملزم صابر سانڈانو کو پائو چرس سمیت، ملزم غلام محمد ٹگڑ کو شراب کی دو بوتلوں سمیت، رشید وگن پولیس نے قتل جیسے سنگین مقدمے میں روپوش ملزم پرویز ڈیپر کو، گیریلو پولیس نے مطلوب ملزم سعادت عرف شجن شاہ کو، تعلقہ پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم حسن انڑ کو، سول لائین پولیس نے روپوش ملزم عبدالعلیم اعوان کو، تعلقہ پولیس نے ملزم جمشیر شاہ کو پانچھ کلو بھنگ سمیت، مارکیٹ پولیس نے ملزم نظام جتوئی کو 5 کلو بھنگ سمیت، رحمتپور پولیس نے ملزم عرفان بلیدی کو پاؤ چرس سمیت گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :